بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں یو ایف اوز اور خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ دستاویزات منظرِ عام پر آنے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی۔

امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کی گئی نئی فائلوں میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا کہ خلائی مخلوق نے انسانوں سے رابطہ کر کے مستقبل میں اپنی لینڈنگز کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا تھا۔جاری کردہ ایف بی آئی میمو کے مطابق 12 جنوری 1955 کو ڈیٹرائٹ فلائنگ سوسر کلب کے ایک رکن رینڈل کاکس نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے خلائی مخلوق کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے۔میمو کے مطابق خلائی مخلوق نے انسانوں کو کائنات کی کم ترین مخلوق قرار دیا اور کہا کہ زمین کے علاوہ دیگر تمام سیارے خلا کو فتح کر چکے ہیں۔میمو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مبینہ خلائی مخلوق نے خود کو امریکا کا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں سے رابطے کا مقصد انہیں مستقبل میں خلا سے ہونے والی مزید لینڈنگز کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دستاویز ایک ایئر ٹیل میمو تھی، جو ڈیجیٹل دور سے قبل ایف بی آئی ایجنٹس کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہوتی تھی تاہم 1955 سے لے کر اب تک زمین پر کسی بھی خلائی مخلوق کی تصدیق شدہ آمد یا لینڈنگ رپورٹ نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…