جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک خاتون نے اپنے شوہر، بھائی اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر اپنے عاشق کو قتل کر دیا اور

لاش ڈرم میں بند کر کے نالے میں پھینک دی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقتول کی شناخت ارباز مقصود علی خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانے کے علاقے ممبرا کا رہائشی تھا، 3 اپریل کو ارباز گھر سے یہ کہہ کر نکلا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں دادر جا رہا ہے، تاہم وہ واپس نہ آیا۔اہلِ خانہ کی تلاش کے باوجود جب ارباز کا کوئی سراغ نہ ملا تو اس کے والد نے ممبرا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کال ریکارڈز اور لوکیشن ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ارباز کی آخری لوکیشن وسئی کے علاقے میں تھی۔تحقیقات کے دوران پولیس کو مقتول کی گرل فرینڈ مہ جبین شیخ پر شک ہواجس کے بعد اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ایڈیشنل کمشنر آف پولیس پریا دھانکنے کے مطابق ابتدائی طور پر مہ جبین نے کچھ بتانے سے انکار کیاتاہم سخت تفتیش پر اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے شوہر، بھائی اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر ارباز کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا مقصد ارباز سے رقم بٹورنا تھا، لیکن جب وہ کامیاب نہ ہو سکے تو انہوں نے ارباز کے ہاتھ باندھ کر اسے پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں قتل کر دیا، لاش کو ایک سبز رنگ کے ڈرم میں بند کر کے ممبرا کے قریب نالے میں پھینک دیا۔پولیس نے مہ جبین اور اس کے بھائی طارق شیخ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ خاتون کا شوہر حسن اور اس کا ساتھی تاحال مفرور ہیں، پولیس کے مطابق طارق شیخ کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔واقعہ کا مقدمہ قتل، مجرمانہ سازش اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…