اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) نادرا نے شہریوں کے بائیو میٹرک ڈیٹا کے تحفظ کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا ہے،

جس کے بعد صارفین اپنی بائیو میٹرک معلومات تک رسائی خود کنٹرول کر سکیں گے۔نادرا کے ترجمان کے مطابق “بلاک بائیو میٹرک ڈیٹا ایکسیس” نامی اس فیچر کو فعال کرنے کے بعد کسی بھی ادارے کو صارف کے فنگر پرنٹس یا چہرے کی بنیاد پر بائیو میٹرک تصدیق کی اجازت نہیں ملے گی، جب تک صارف خود موبائل ایپ کے ذریعے منظوری نہ دے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کے حساس ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانا اور بائیو میٹرک معلومات پر مکمل اختیار صارف کے پاس رکھنا ہے۔اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ اِن کرنا ہوگا،

پھر مینیو میں موجود “پروفائل سیٹنگز” کے اندر جا کر “بلاک بائیو میٹرک ڈیٹا ایکسیس” کا آپشن فعال کرنا ہوگا۔نادرا کے مطابق بعض موبائل فونز میں یہ فیچر آن کرنے کے لیے اضافی تصدیق درکار ہو سکتی ہے، جس میں فنگر پرنٹس یا چہرے کی شناخت شامل ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر کسی موقع پر بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہو تو صارف عارضی طور پر اس فیچر کو بند کر کے اجازت دے سکتا ہے، جبکہ عمل مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اسے فعال کیا جا سکتا ہے تاکہ معلومات محفوظ رہیں۔نادرا حکام کے مطابق اس نئے نظام سے شہری اپنی شناختی معلومات کے استعمال پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکیں گے اور غیر ضروری بائیو میٹرک رسائی کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…