جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 16  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔حکام کے مطابق مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، گجرانوالہ، نارووال، منڈی بہاالدین، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور اوکاڑہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گھانچے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ اور راولاکوٹ میں بارش کا امکا ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کا امکا ہے۔چترال، دیر، سوات، صوابی، کالام، منگورہ، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ،چارسدہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

حیدرآباد، کراچی، ماتلی، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، سجاول، جامشورو اور گردونواح کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ کوٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، لورالائی، خضدار، قلات، مستونگ، زیارت، سبی، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی،سوراب، حب، گوادر اور کیچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔شمالی علاقہ جات میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز پگھلنے سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق شہری گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے اور پر خطر ڈھلوانوں پر قیام سے اجتناب کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جنوبی علاقوں میں تیز ہواں اور ممکنہ ژالہ باری کے باعث کمزور تعمیرات، سولرپینل اور گاڑیوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث سفر میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…