منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

حریم شاہ کا شوہر سندھ پولیس کا برطرف سپاہی نکلا خفیہ رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشافات

datetime 8  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سے متعلق چند انکشافات سامنے آئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطبق ذرائع کا کہنا ہے حریم شاہ کا شوہر بلال شاہ سندھ پولیس کا سپاہی تھا جسے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر یکم اکتوبر 2021 میں برطرف کیا گیا تھا۔

اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں بلال شاہ پر بھتہ جمع کرنے، منیشات فروشی اور مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فون لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ میں بلال شاہ کے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا ثابت ہوا ہے، 21ستمبر 2021 کو ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی اور 3 شوکاز نوٹس بھیجے،کسی نوٹس کا جواب نہ دینے پر بلال کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے اور کچھ ماہ قبل ہی ڈیفنس میں رہائش اختیار کی، بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں۔سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگو گاڑی کہاں سے آئی، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران بھی حیران ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بلال شاہ کا بھائی بھی منشیات فروشوں سے رابطوں پر پولیس سے برطرف ہوچکا ہے اور گزشتہ دنوں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں منشیات فروشی میں گرفتار بھی ہوا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…