جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹارگٹ دے دیا

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا۔ عبداللہ شفیق نے 32 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے۔ کامران غلام نے 19 رنزبنائے وہ افتخار احمد

کی گیند پر وینس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ نے آٹھ رنز بنائے اور وہ غلام مدثر کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فل سالٹ نے 8 رنز بنائے اور ووڈ کی گیند پر محمد نواز کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے 45 گیندوں پر 70 رنز بنائے اور وہ غلام مدثر کا شکار بنے۔ ان کی اننگ میں تین چھکے اور تین چوکے شامل ہیں۔ ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، ہیری بروک نے 41 رنز اور ڈیوڈ ویزے نے 22 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیوک ووڈ اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اس طرح مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…