ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سلمان کےساتھ کام کیلئے سوارا بھاسکر اطالوی فلم سے الگ ہو گئیں

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر جنھیں اسی ماہ اٹلی میں بنائی جانیوالی ایک انٹرنیشنل فلم کی شوٹنگ کے لیے جانا تھا اب اس پروجیکٹ سے الگ ہوگئیں ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے اٹلی جانے کے لیے ویزہ سمیت دیگر کاغذات بروقت تیار نہیں ہوسکے تھے اس وجہ سے انھوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے دوسری طرف بالی ووڈ میں یہ خبر بھی گرم ہے کہ سوارا بھاسکر ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس لیے وہ انٹرنیشنل فلم سے الگ ہوئی ہیں۔زرائع کا مزید کہنا ہے کہ اطالوی فلمساز اپنی فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع کرکے اگلے ماہ یعنی ستمبر میں ختم کرنا چاہتے تھے لیکن اداکارہ پہلے ہی ان دنوں ماہ کے لیے ہدایتکار سورج بھرجاتیا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ جو رواں ماہ کے وسط سے شروع ہوکر ستمبر کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گی کے لیے تاریخیں طے کرچکی ہیں۔اس کے بعد وہ اکتوبر اور نومبر میں ہدایتکار اشوانی لائیر کی فلم کی تشہیر میں مصروف رہیں گی جب کہ اطالوی فلمساز اتنے لمبے عرصے تک اداکارہ کا انتظار نہیں کرسکتے۔جس پر سوارا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔سوارا بھاسکر نے فلم چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ میں اطالوی فلم میں کام کرنے کی حامی بھری تھی اور اس کی وجہ سے میں خود کو فلم انڈسٹری میں بہت ا?گے تک جاتے ہوئے دیکھ رہی تھی مگر ویزہ جاری ہونے میں کچھ وجوہات کی بنا پر تاخیر ہوگئی۔جب کہ اس فلم کی شوٹنگ کا شیڈول بھی میری بالی ووڈ فلموں سے ٹکرا رہا تھا اس بنا پر میں نے اطلالوی فلمسازکے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ تاہم میری خواہش ہے کہ ان کی فلم جلد از جلد مکمل ہواور سینمااسکرین پر بھی کامیابی حاصل کرے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…