اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انار کلی دھماکہ ، حملہ آور کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی کتنی دیر تک پیدل سفر کرتا رہا؟حیران کن انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سیف سٹی کیمروں کی خرابی کی وجہ سے انارکلی بم دھماکے کی تحقیقات میں مثبت پیشرفت نہ ہو سکی ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سی ٹی ڈی تاحال دھماکہ خیز مواد رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار نہ کر سکے۔دھماکے کے بعد سے تاحال قانون نافذ کرنے

والے اداروں کو پرائیویٹ کیمروں سے مدد ملی ہے اور انارکلی دھماکہ میں دہشتگرد کی ایک اور سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے ۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشتگرد ر انارکلی دھماکے سے قبل 35منٹ تک انارکلی اور نیلا گنبد تک پیدل سفر کرتا رہا ،سر پر ٹوپی اورمنہ پر ماسک پہنے دہشتگرد ایک بجکر چار منٹ پر انارکلی بازار میں داخل ہوا ، دہشتگردنے پر پل رنگ کا ٹریک سوٹ اور کمر پر دھماکہ خیز مواد سے بھرا بیگ لٹکایا ہوا تھا ،حملہ آور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے بعد رکشہ میں سوار ہو کر سبزی منڈی اترا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سبزی منڈی کے قریب آٹھ ٹرکوں کو پوائنٹ آئوٹ کیا تھا تمام ٹرک کوئٹہ روانہ ہوئے تھے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ تک ان ٹرکوں کا پیچھا کیا حملہ آور کسی ٹرک پر بھی سوار نہیں ہوا تھا ۔ حملہ آور کی تلاش میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سبزی منڈی میں بھی سرچ آپریشن کیا تھا تاحال حملہ آور اور اس کے نیٹ ورک کا پتہ نہ چلایا جا سکا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…