اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انارکلی دھماکے میں ملوث گرفتار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

datetime 4  جون‬‮  2022

انارکلی دھماکے میں ملوث گرفتار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور (این این آئی) انارکلی دھماکے میں ملوث گرفتار دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں زیر حراست دہشت گردوں کو رہا کروانے کے لیے ساتھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک دہشت گرد انارکلی لاہور دھماکے میں ملوث تھے، جب کہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق زیرِحراست دہشت گردوں عبدالرزاق اور ثنا اللہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے بادامی باغ میں کھوکھر گائوں کے ایک مکان میں بارودی مواد چھپایا ہوا ہے، سی ٹی کی ٹیم بارودی مواد کی برآمدگی کے لیے دہشت گردوں کو لے جارہی تھی کہ فلور مل بادامی باغ کے قریب گھات لگائے چار دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر زیر حراست دونوں دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کو انارکلی بم دھماکے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور حملہ آوروں نے زیر حراست دہشت گردوں کو رہا کروانے کے لیے فائرنگ کی، تاہم سی ٹی ڈی ٹیم کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لے کر مفرور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

انار کلی دھماکہ ، حملہ آور کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی کتنی دیر تک پیدل سفر کرتا رہا؟حیران کن انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2022

انار کلی دھماکہ ، حملہ آور کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی کتنی دیر تک پیدل سفر کرتا رہا؟حیران کن انکشاف

لاہور( این این آئی)سیف سٹی کیمروں کی خرابی کی وجہ سے انارکلی بم دھماکے کی تحقیقات میں مثبت پیشرفت نہ ہو سکی ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سی ٹی ڈی تاحال دھماکہ خیز مواد رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار نہ کر سکے۔دھماکے کے بعد سے تاحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پرائیویٹ… Continue 23reading انار کلی دھماکہ ، حملہ آور کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی کتنی دیر تک پیدل سفر کرتا رہا؟حیران کن انکشاف