پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

افغان وزارت داخلہ نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان وزارت داخلہ نے غیرملکی خبر ایجنسی کی جانب سے پیش کردہ اقوام متحدہ کی رپورٹ برائے افغانستان کے متن کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان نے اقتدار میں آنے کے بعد سابق افغان حکومت کے 100 سے زائد آفیشلز کو قتل کیا۔غیرملکی

خبررساں ادارے کے م طابق افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ عام معافی کے اعلان کے بعد سے طالبان کے ہاتھوں کوئی ہلاک نہیں ہوا، عام معافی کے بعد، کسی کو بھی کسی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے، ذاتی انتقام کے نتیجے میں کچھ ہوا ہو تو اس کی تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو سزا دیں گے۔واضح رہے کہ خبرایجنسی نے یو این رپورٹ کی ایڈوانس کاپی دیکھنے کا دعوی کرتے ہوئے متن جاری کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق یواین رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان کی جانب سے عام معافی کے باوجود قتل ، جبری گمشدگی، دیگر خلاف ورزیوں کی قابل بھروسہ رپوٹس مسلسل مل رہی ہیں، افغانستان میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے دو تہائی سے زائد ماورائے عدالت قتل تھے، یہ تمام قتل ڈی فیکٹو حکام ان سے وابستہ افراد نے کئے، افغانستان میں ایک پورا پیچیدہ سماجی اور معاشی نظام بند ہو رہا ہے۔انسانی حقوق کے کارکنان، میڈیا ورکرز حملوں، دھمکیوں، من مانی گرفتاری، قتل کی زد میں آ رہے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق یو این رپورٹ میں افغانستان میں پرامن مظاہروں، خواتین کے حقوق پر سرکاری قدغن پر بھی بات کی گئی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…