جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

پی آئی اے میں ایئرفورس افسران کی تعیناتی کی 3 سالہ مدت ختم ، مزید توسیع کی سفارش

datetime 31  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پی آئی اے نے ایئرفورس افسران کی تعیناتی کی3سالہ مدت ختم ہونے پر مزید توسیع کی سفارش کرتے ہوئے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں پاک فضائیہ افسران کی تعیناتیوں کی 3سالہ مدت ختم ہوگئی ، جس کے بعد ایئرلائن نے

ایئر فورس افسران کی تعیناتی میں مزیدتوسیع کی سفارش کر دی۔اس سلسلے میں پی آئی اے کی جانب سے توسیع کی درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرفورس افسران کی تعیناتی میں مزیدایک سال کی توسیع کی جائے، پی آئی ایکوانتظامی امورکے ماہرین درکار ہیں۔پی آئی اے کی درخواست میں ائیر کموڈورجوادظفرچوہدری ، ایئرکموڈورامیرالطاف اوراسکواڈن لیڈرمحمدعدیل کا نام شامل ہیں۔ائیرکموڈور جواد ظفرچوہدری اور اسکواڈن لیڈرمحمد عدیل کی مدت رواں ماہ ختم ہوگی جبکہ ایئرکموڈورامیرالطاف کی پی آئی اے میں تعیناتی کی مدت آئندہ ماہ ختم ہوگی۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی سمری پروزیراعظم نے ڈیپوٹیشن ملازمین کی منظوری دی تھی ، پی آئی اے کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پرپابندی کی وجہ سے نئی تعیناتیاں نہیں ہوسکتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…