پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں برفانی طوفان کے بعد سردی کی شدید لہر،1400پروازیں منسوخ

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان کے بعد شدید سردی کی لہر کے باعث لوگ گھروں میں محصور جب کہ ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ۔ چودہ سو پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کے بعد شدید سردی کی لہر جاری ہے۔فلاڈیلفیا،

نیویارک اور میساچیوسٹس میں شدید برفباری کے بعد درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے گر گیا۔ میساچیوسٹس کے قصبے شیرون میں 30 انچ تک برف پڑی۔میساچیوسٹس جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں شدید سرد ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے بجلی کی بحالی کے لیے کام کرنے والے کارکنان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کسی دوسری امریکی ریاست میں بڑے پیمانے پر بجلی کے نظام میں خلل رپورٹ نہیں ہوا۔میساچیوسٹس کے علاقے کیپ کوڈ میں 134 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے تیز ہوائیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ تیز ہوائوں اور برف کی وجہ سے کئی گلیاں اور سڑکیں سفر کے قابل نہیں رہیں۔بوسٹن شہر میں برف باری کا 19 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جب ایک دن میں 23.6 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور گرم ہوتے سمندروں کی وجہ سے طوفانوں کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔یونیورسٹی آف اوکلاہوما کے میٹرولوجی کے پروفیسر جیسن فرٹاڈو نے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے زیادہ گرم سمندر یقینی طور پر طوفانوں کے نظام کی شدت میں اضافے اور اس کے لیے زیادہ نمی فراہم کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ لیکن ان کے مطابق شدید طوفانوں کی یہی واحد وجہ نہیں ہے۔ چھٹی کے روز آنے والے طوفان کی وجہ سے اکثر لوگ اور بچے گھروں پر تھے اور کم ہی لوگ سفر کر رہے تھے۔ امریکاکی دس شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی پیشین گوئی کی گئی تھی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…