اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اشتہاری اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے یاسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں گھر حکومت کو نیلام کرنے کی اجازت دیدی۔ پیر کو ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم ڈار کی
جانب سے گھرکی نیلامی روکنے کی درخواست مستردکرتے ہوئے لاہورکے علاقے گلبرگ میں واقع گھرکونیلام کرنے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھرپرتبسم ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے گھرکی نیلامی پردیا گیا حکم امتناعی بھی ختم کردیا۔احتساب عدالت نے7 نومبرکولاہورمیں اسحاق ڈارکے گھرکو ضبط کرکے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔گھرکی نیلامی کے کیخلاف درخواست میں تبسم ڈارنے موقف اختیارکیا تھا کہ گھران کی ملکیت ہے جواسحاق ڈار نے انہیں 1989 میں تحفے میں دیا تھا۔تبسم ڈارکا یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے گھرپرمیرے دعوے کی تحقیق کئے بغیرضبطگی اورنیلامی کا حکم جاری کیا۔