سانگلہ ہل(آن لائن)حلقہ این اے117سے مسلم لیگ ن انتشارکاشکارہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشدنے حلقہ این اے 117 سے الیکشن لڑنے کااعلان کردیاہے،بتایاگیاہیکہ مسلم لیگ کے ورکروں کارکنوں کے پر زور اسرار پر راناارشدنیقومی اسمبلی کے
حلقہ این اے 117 سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے۔جبکہ حلقہ پی پی 131سیبھی اپناامیدوارسامنے لائیں گیجبکہ حلقہ پی پی132سے پہلے بھی وہ ایم پی اے کے امیدوارہیں۔اس سے قبل حلقہ این اے 117سے چوہدری محمدبرجیس طاہر6مرتبہ ایم این ایبن چکے ہیں اوراین اے117 کے طاقتورایم این اے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 131سے مسلم لیگ ن کے میاں اعجازحسین بھٹی ایم پی اے کامیاب ہوچکے ہیں۔سابق مشیرراناارشد کے اعلان کے بعدحلقہ بھرمیں مسلم لیگ ن انتشارکاشکارہوگئی ہے اورکہاجارہاہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت برجیس طاہرکے مقابلے میں راناارشدکوٹکٹ دے پائیگی جوکہ ناممکن ہے۔