پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کے خاتمہ کی کہانی پنجاب سے شروع ہوگی ،بلاول بھٹو زر داری

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال/سرگودہا (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ حکومت کے خاتمہ کی کہانی پنجاب سے شروع ہوگی ،انشا ء اللہ پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی ، عوام سلیکٹڈ راج بھگت رہے ہیں اور سلیکٹڈحکومت کولانیوالے بھی پریشان ہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی کو ضلع سرگودہا کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔وہ سیال شریف میں صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کی رہائش گاہ پر

صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ موجودہ دور میں زرعی شعبہ تباہ ہوا،کھاد چھین لی گئی، پیپلزپارٹی کل بھی کسانوں کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی غریب کسانوں کے ساتھ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام میرا ساتھ دیں تو سلیکٹڈ حکومت کا راج ختم کرکے عوامی راج لائیں گے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ہمیں آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے پچھلے پانچ سال دیکھیں اور موجودہ حکومت کے ساڈے تین سالہ دور دیکھیں تو فرق نظر آجائیگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے خلاف تمام آئینی،قانونی، سیاسی ہتھیار استعمال کریں گے لیکن ہماری کو شش ہے کہ ان ہائوس تبدیلی لائیں۔ بعد ازاں سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے تبدیلی کے نام پر تباہی چل رہی ہے، عوام کے انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا تھا ان کا کیا بنا، ظالموں نے تجاوزات کے نام پر غریب کے سر سے چھت چھین لی، ایک کروڑ نوکریاں دینا تو درکنار جن کے پاس پہلے سے روزگار تھا وہ بھی چھین لیا گیا، ملک میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، اور وزرا کہتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی ہے ہی نہیں، ملک میں مہنگائی ہے اور اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی انہیں سلیکٹڈ کہا تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل عوام اور غریب دشمن ڈیل ہے، آپ کی ناکامی کا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا، زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، لیکن جب سے یہ ناکام حکومت آئی ہے ہماری زراعت تباہ ہوگئی، کسان یوریا کے بحران پر احتجاج کر رہے ہیں، کرپشن پر عوام سے جھوٹ بولا گیا، لیکن ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے عمران خان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑا دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ظالم حکومت پروپیگنڈے کے باوجود زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی، عمران خان کی نا اہلی کا بوجھ عام آدمی کب تک اٹھائے گا، کٹھ پتلی کو بھگانے کے لئے عوام کے ساتھ نکلیں گے اوربھگائیں گے، نااہل وزیراعظم کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلان جنگ کرکے 27 فروری کو اسلام آباد کیلئے نکلیں گے، اور وہاں پہنچ کر اپنے مطالبات حکومت اور دنیا کے سامنے رکھیں گے، تاریخ میں لکھا جائے گا جیالے دیوار بن کر کٹھ پتلی کے آگے کھڑے تھے، ہم نے ہر مشکل وقت میں ملک کو بحران سے نکالا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کامقابلہ کیا ہے، ہم عوام کی خدمت کے لئے سیاست کرتے ہیں، جمہوریت ہماری سیاست اور مساوات ہماری معیشت ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…