لندن (این این آئی)مداح نے بطور یادگار ( سووینیئر ) برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما ریڈوکانو کے والدکا جوتا چرالیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 19 سالہ برطانوی ٹینس پلیئر کے ایک 35 سالہ مداح نے کئی بار ایما ریڈوکانو کا پیچھا کیا اور 3 مرتبہ تو ان کے گھر بھی گیا، اس دوران اس نے ایما کے والد کا جوتا بھی بطور یادگار چرالیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مداح نے ایما کے گھر پر
ان کے والدکو بتایا کہ وہ ڈیلیوری بوائے اور اس نے ایما کے والد کو پھول اور تحائف بھی دیے، بعد ازاں مشکوک حرکات کے باعث ٹینس اسٹارکے والدکی شکایت پر پولیس نے مداح کو گرفتار کرلیا، عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی ہے اور آئندہ ماہ اسے سزا سنائی جائے گی۔ایما ریڈوکانو کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ ان کی آزادی ان سے لے لی گئی ہے، وہ ہمیشہ اپنے آس پاس دیکھتی رہتی ہیں۔