پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی گپی گریوال کی پاکستان آمد میں رکاوٹ بن گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی حکومت نے معروف بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث نامور گلوکار گپی گریوال واہگہ بارڈر کراس نہ کرسکے

جنہیں پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے دورہ کرنا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گپی گریوال کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد کرتارپور جانا تھا، گلوکار کو کرتارپور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی حاضری دینا تھی۔واضح رہے کہ سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے گپی گریوال کو خصوصی اجازت پر پاکستان آنا تھا، اداکار کا دورہ طے تھا تاہم بھارتی حکام کی جانب سے انہیں اجازت نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ بارڈر پر آج بھی خصوصی اجازت کے ساتھ آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ گپی گرویوال گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے تھے اور گورنر پنجاب کی طرف سے بھیجا گیا پروٹوکول عملہ بھی واہگہ میںموجود تھا۔ذرائع نے بتایا کہ گپی گریوال کا پاکستان میں ملاقاتوں کا ایک طویل شیڈول تھا ۔ پچھلی بار جب گریوال نے کرتارپور کا دورہ کیا تھا تو وہ لوگوں میں گھل مل گئے تھے اور انہوں نے پاکستانیوں کے لئے محبت کا اظہارکیا تھا۔پاکستان میں فلم اور تھیٹر برادری نے گریوال کو روکنے پر بھارتی حکام کی مذمت کی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…