پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کو بچپن میں اپنے والدین کی جانب سے ملنے والی نصیحتوں بارے بتانے کی ویڈیو وائرل

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ دا کار شاہ رخ خان کو بچپن میں اپنے والدین کی جانب سے ملنے والی نصیحتوں بارے بتانے کی ویڈیو ورائرل ہوگئی۔ شاہ رخ خان کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار بچپن میں اپنے والدین کی جانب سے ملنے والی نصیحتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آئے ۔اْنہوں نے اپنے اس انٹرویو میں بتایا کہ اْن کے والد نے

اْنہیں ایک بار نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کچھ نہیں کرتے وہ بھی کمال کرتے ہیں۔اداکار نے اپنے والد کی اس نصیحت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’ ْن کے والد نے کہا تھا کہ اگر آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں، خوش رہنا چاہتے ہیں، کچھ کرنا چاہتے ہیں، اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہونا چاہتے ہیں تو آپ کچھ بھی نہ کریں کیونکہ جو کچھ نہیں کرتے وہ بھی کمال کرتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ان کی اس نصیحت کے پیچھے وجہ یہ تھی کہ والدین جو ہیں وہ دل سے چاہتے ہیں کہ ان کے بچے جو بھی کام کریں اچھے طریقے سے کریں اور اسی لیے وہ اپنے بچوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ بات آپ اس وقت سمجھیں گے جب آپ خود والدین بنیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ جب ہم بڑے ہو رہے ہوتے ہیں تو اس دوران ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر ہم کسی کی سنتے بھی نہیں ہیں۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ جب وہ ایسی عمر سے گزررہے تھے تو اْن کے والدین نے اْنہیں کچھ نصیحتیں کیں۔ اداکار نے اپنی والدہ سے ملنی والی نصیحت کے بارے میں بتایا کہ والدہ کہتی تھیں کہ کبھی اپنے والد کی طرح ضرورت سے زیادہ اچھا، ایماندار اور سچ بولنے والا مت بننا۔انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کہتی تھیں کہ حیقیقت پسند بننا، بہت محنت کرنا اور پیسے کمانا۔اداکار نے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اْنہوں نے اپنے والد سے ایک بار پوچھا کہ کیا سائوتھ ایکسٹینشن سائیکل پر چلے جائیں جس پر اْن کے والد نے کہا کہ ہم جب تمہاری عمر کے تھے توپہاڑوں پر ننگے پائوں چڑھ جاتے تھے،۔اْنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پھر والد نے اْن سے کہا کہ تم اس عمر میں کیا سوال پوچھ رہے ہو کہ سائیکل پر چلا جائوں، جائونا یار اس قسم کی باتیں مت کیا کرو۔اْنہوں نے والد کے بارے میں مزید بتایا کہ اور ایک دن والد نے ان سے کہا کہ وہ اداکار کو کبھی نہیں کہیں گے زندگی میں یہ بنو اور یہ نہ بنو کیونکہ جو کچھ نہیں کرتے وہ بھی کمال کرتے ہیں تو ضروری یہ ہے کہ آپ خوش رہو۔شاہ رخ خان نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اْن کے خیال میں یہ ان کے والد کی دی ہوئی سب سے بہترین نصیحت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…