جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بگ باس سیزن 15 کے سابق امیدوار ابھیجیت بیچوکلے کی سلمان خان کو سنگین دھمکیاں

datetime 30  جنوری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بگ باس سیزن 15 کے سابق امیدوار ابھیجیت بیچوکلے نے کہاہے کہ سلمان خان انڈے سے باہر آنا چاہتا ہے، اس جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں۔ میڈیا سے دورانِ گفتگو ابھیجیت کی جانب سے سلمان خان کو دھمکیاں دی گئیں انہوں نے کہا کہ سلمان نے 14 سیزنز کیے ہوں گے

، وہ سمجھتا ہے کہ یہ شو وہ چلاتا ہے تاہم سیزن 15 میرا ہے اور وہ یہاں چھوٹا پڑ گیا ہے۔ابھیجیت نے کہا کہ آخر سلمان خان اپنے بارے میں کیا سوچتا ہے، میں کیا ہوں یہ اسے جلد ہی دکھاؤں گا، اس کے جیسے 100 سلمان گلی میں کھڑے کر دوں گا۔ابھیجیت بیچوکلے نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان ابھی انڈے میں ہے، وہ اس سے باہر آنا چاہتا ہے، شو کے دوران مجھے پیار دینے والے پر سلمان کود پڑتے تھے، پروگرام چھوڑنے لگا تھا لیکن انہوں نے روکا تو رک گیا۔بگ باس کے سابق امیدوار نے یہ الزام عائد کیا کہ میکرز سچائی لوگوں کو نہیں دکھاتے بلکہ انہوں نے میری صرف منفی باتیں ہی دکھائیں جس کے خلاف میں آواز اٹھاؤں گا۔واضح رہے ابھیجیت بیچوکلے مراٹھی بگ باس سیزن 2 کے فاتح رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ مراٹھی انڈسٹری کے اداکار بھی ہیں۔ ابھیجیت کو لوگ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سیاست دان کے طور پر بھی جانتے ہیں۔دوران شو بگ باس 15 کی تمام خواتین امیدواروں نے انہیں ان کی غیر اخلاقی زبان اور بات کرنے کے انداز کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس میں اداکارہ شمیتا شیٹی، تیجسوی پرکاش، رشمی دیسائی اور دیوولینا بھٹاچارجی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…