پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

گوبھی، بروکولی جیسی سبزیاں کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مفید قرار

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ کینسرمیں اضافے کی بڑی وجہ طرز زندگی کے معمولات اور ملاوٹ شدہ خوراک کا استعمال ہے،گوبھی، بروکولی جیسی سبزیاں کینسر کے خلیات کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین خوراک نے بتایاکہ یہ سبزیاں وہ ہیں جن کا نام ان کے چار پنکھڑیوں والے پھولوں کی وجہ سے مشہور ہوتا ہے، یہ اپنے بہت سے

صحت کے فوائد کے لیے مشہور ہیں۔ یہ پتہ چلا ہے کہ ان میں کینسر سے لڑنے کی خصوصیات بھی ہیں۔ سبزیاں جیسے بروکولی، بند گوبھی، پھول گوبھی، شلجم اور گہرے پتوں والی سبزیاں جیسے پالک وغیرہ وٹامن سی اور کے، فولیٹ، پوٹاشیم، فائبر اور میگنیشیم کے بھرپور ذرائع ہیں۔نارتھ کیرولائنا کے یو این سی اسکول آف میڈیسن کے مطابق ان سبزیوں میں گلوکو زینولیٹس نامی ایک مرکب ہوتا ہے، جو کھانے سے ٹوٹ کر آئسو تھیوسائنیٹس اور انڈولس بن جاتا ہے، جو سوزش میں کمی سے منسلک ہوتے ہیں، جس سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان سبزیوں کی افادیت کا انحصار کھانا پکانے اور تیاری کے طریقوں پر بھی ہوتا ہے کیونکہ یہ غذائی اجزا کی ساخت کو بڑی حد تک متاثر کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس بات کو یقینی بنائیں کہ سبزیاں بغیر مرجھائے یا پیلے دھبے کے تازہ ہوں اور انہیں کھانے، پکانے سے پہلے اچھی طرح صاف کر لیں۔ گلوکو زینولیٹس، فولیٹ اور وٹامن سی کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرنے سے پہلے سبز پتوں کو بھاپ یا بھوننے کی بھی تجویز دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، سبزوں کو ابالنے سے گریز کریں کیونکہ یہ طریقہ سبز پتوں کی غذائیت کو کم کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…