کیف(این این آئی)یورپ کے قلب میں واقع ملک یوکرین کے بارے میں دل چسپ معلومات سامنے آئی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کی آبادی چارکروڑ چالیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ ملک کا مجموعی رقبہ 603628 مربع کلو میٹر ہے۔ روس اور فرانس کے یہ رقبے کے لحاظ سے یورپ کا تیسرا بڑا ملک ہے۔یوکرائن میںارسینالناکے نام سے ایک اسٹیشن ہے جو دنیا بھر میں سب سے
گہری میٹرو سرنگ ہے۔ یہ سرنگ 1960 میں دارالحکومت کیف میں زمین کی سطح سے 105میٹر کی گہرائی میں بنائی گئی تھی تا کہ ٹرین دریائے نیپرکے دونوں کناروں کے نیچے سے گزر سکے۔ کہا جاتا ہے کہ ارسینالنااسٹیشن سردی سے بچنے کے لیے بہترین مقام ہے۔ اس کے اندر سارا سال درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ برقرار رہتا ہے۔ یوکرین میں خواتین کا تناسب دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔ یہاں کی آبادی میں ہر 100 خواتین کے مقابل 86 مرد ہیں۔ یوکرین کے لوگوں کو سینیما ہاس میں فلم دیکھنے اور دودھ پینے کا دیوانگی کی حد تک شوق ہے۔ اس وقت دودھ دینے والی 23 لاکھ گائیں موجود ہیں۔ یہ ہر 20 افراد کے لیے ایک گائے کی اوسط بنتی ہے۔ ملک میں 2329 سینیما ہاس ہیں۔یوکرین کی کل آبادی میں82فیصدمسیحی ہیں۔ ملک کی امیری ترین کاروباری شخصیت ایک تاتاری مسلم ہیں۔ ان کا نام اکھمیتورینت اور عمر 55 برس ہے۔ گذشتہ برس رینات کی مجموعی دولت کا 6.8 ارب ڈالر تھی۔یوکرین میں اس وقت 160 مساجد ہیں۔ ملک میں مسلمانوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔مسلمانوں میں شامل تاتاریوں کی زیادہ آبادی جزیرہ نما قرم میں رہتی ہے۔ روس نے 2014 میں اس پر قبضہ کر کے روسی فیڈریشن میں شامل کر لیا تھا۔یوکرین سات ممالک کے بیچ گھرا ہوا ہے۔ یہ 1991 میں روسی فیڈریشن سے آزاد ہوا تھا۔ یہ بات بھی مشہور ہے کہ یوکرین یورپ میں واحد صحرا رکھنے والا ملک ہے۔