کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان نے سی پی او کی جانب قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کی آمد کے موقع پر ٹھریٹ الرٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت کے دورے کے موقع خوف پھیلانے کی
کوشش کی مذمت کرتے ہیںانتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ خدانخواستہ وہ دہشت گردوں کے سامنے کمزور ہے، جمعیت علما اسلام اس قسم کے حربوں پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے حکومت اپنے آئینی فرائض کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک بھرمیں جمعیت علما اسلام کی سرگرمیاں بلاخوف وخطر جاری رہیں گی ۔جمعیت علما اسلام کے جیالے اپنی قیادت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کے دورہ بلوچستان کا خیر مقدم کرتے ہیں