پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے اہم سینیٹر کے بیٹے نے جے یو آئی میں با ضابطہ شمولیت کااعلان کردیا

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملاکنڈ(این این آئی) حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فدا محمد خان کے فرزند انجینئر احتشام الحق نے جے یو آئی میں با ضابطہ شمولیت کااعلان کردیا۔ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرفدامحمد خان کے فرزند انجینئراحتشام الحق اپنے سینکڑوں ساتھیوں

و خاندان سمیت حکمران جماعت سے مستعفی ہو کر جمعیت علما اسلام میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے ہیں اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیٹرمولاناعطاالرحمٰن نے شمولیت اختیارکرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں۔سینیٹرمولانا عطا الرحمن کا کہنا ہے کہ جے یو آئی حادثاتی طور پر بننے والی جماعت نہیں بلکہ ایک با اثرتحریک ہے، بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی عوامی مقبولیت کھوچکی ہے، عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جڑیں کاٹ دیں، 27 مارچ کو صوبہ بھر سے حکمران جماعت کاصفایا ہوگا۔مولانا عطا الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لانے والے آج شرمندہ ہیں، یہ لوگ نہ گھر چلاسکتے ہیں اور نہ ملک، حکومت نے صرف ایک کام کرکے نوجوانوں کو بے راہ کیا۔سینیٹرمولاناعطا الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت اقرار کرے کہ ہم ملک چلانے کے اہل نہیں، جمیعت علما اسلام آج بھی اپنے بیانیہ پرکھڑی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…