جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عدلیہ کو اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے:فواد چوہدری

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرقانون فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا بیان پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی گفتگو اور دھمکیاں اگر بغیر نوٹس اور احتساب کے نظرانداز ہو جائیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، مجھے امید ہے اعلیٰ ترین سطح پر عدلیہ اس گفتگو کا نوٹس لے گی اور اقدامات کئے جائیں گے، تا کہ احتساب کا عمل بغیر خوف وخطر آگے بڑھ سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…