جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں ورنہ ۔۔۔شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا ، اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

datetime 30  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے پر اداکارہ نادیہ خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان سے متعلق دیئے گئے بیانات واپس لیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی

ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پیپلزپارٹی رہنما کی والدہ سے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں پوچھ رہی تھیں، شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی۔اداکارہ نادیہ خان نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرمیلا کی والدہ میرے سامنے ہی کھڑی تھیں میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کی بڑی مداح ہوں چلیں تصویر بناتے ہیں، اس کے بعد میں سب کی ویڈیوز بنا رہی تھی انیسہ فاروقی موجود تھیں۔انہوں نے کہاکہ میں ان کو چھوڑ کر دوسری طرف چلی جاتی لیکن مجھے مناسب نہیں لگا کہ میں سب سے بات کررہی ہوں اور انہیں چھوڑ کر چلی جائوں۔نادیہ خان نے کہاکہ میں نے ان کو عزت دی اور ان کی تعریف کرکے ان کو خوش کرنے کی کوشش کی۔پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہاکہ والدہ کی اجازت کے بغیر اداکارہ نادیہ خان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، انہوں نے والدہ انیسہ فاروقی کے میک اپ اور ڈریسنگ کا مذاق بنایا۔انہوں نے کہاکہ میری والدہ پرائیویٹ پرسن ہیں ان کا سیاست اور شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے، نادیہ خان نے ان کی تضحیک آمیز ویڈیو بنائی۔پیپلزپارٹی رہنمانے کہاکہ افسوس اس بات کا ہے کہ جب لوگ بالکل بے حس ہوجاتے ہیں تو پھر وہ کسی کی ماں، بہن اور بیٹی کو نہیں دیکھتے اور اپنی شہرت کو فروغ دینے کے لیے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…