اسلام آباد (آن لائن)تربیلاانتظامیہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تربیلاڈیم میں بجلی پیدا کرنیوالے 14 یونٹ بند ہو گئے ہیں، یونٹس پانی کی کمی کیباعث بند ہوئے،تربیلاانتظامیہ ذرائع کے مطابق تربیلاڈیم میں 3 یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ تربیلاڈیم سے بجلی کی پیداوارصرف 200 میگاواٹ رہ گئی، تربیلاڈیم میں بجلی پیداوارکرنیوالی مجموعی صلاحیت 4928 میگاواٹ ہے۔ ذرائع ک مزید کہنا ہے کہ تربیلاپاوریونٹس پانی کی کمی کیباعث بند ہوئے، تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 13 ہزار400 کیوسک ہے، تربیلاڈیم سے صرف 5000 کیوسک پانی خارج ہورہا ہے۔