خاران (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف خاران کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ قادر علی سیاپاد نے پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی سے اپنی مستعفی ہونے کا اعلان کیا اس سلسلے میں انھوں نے مستعفی ہونے کا وجوہات بیان کرتے ہوئے قادر علی سیاپاد نے کہا کہ تحریک انصاف
حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے جس طرح پورے پاکستان کی عوام تنگ اچکی ہے اسی طرح بلوچستان بھر میں پارٹی کے عہدیدار بھی شدید مایوسی کے شکار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پارٹی کی مرکزی حکومت نے بلوچستان کو نظر انداز کیا ہے اسی طرح صوبے میں حکومت کے بڑی اتحادی پارٹی ہونے کے باوجود ان تین سالوں میں خاران کے پارٹی عہدیداروں کو دیوار سے لگایا گیا ہے ان کی تجویز پر کوئی بھی کام نہیں ہوا ھے لہذا پارٹی کی جانب سے شدید نظراندازی سے دل برداشتہ ہو کر میں نے سوچ سمجھ کر اپنی پارٹی کی ضلعی صدارت کے ساتھ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انشا اللہ عنقریب بہت جلد ایک پروقار تقریب میں متحدہ خاران پینل میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کروں گا۔یاد رہے ایڈوکیٹ قادر علی سیاپاد دوہزار انیس سے تاحال پاکستان تحریک انصاف خاران کے ضلعی صدر کے عہدے پر فائز رہے تھے۔