جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ماہ جمادی الثانی1443ھ کا چاند نظر نہیں آیا

datetime 3  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ماہ جمادی الثانی1443ھ کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکر ٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت

مذہبی امور سے نصیرالدین‘ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین اور ٹیلی فون پر محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ‘ اور محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹرسرفراز نے بات کی اس کے علاوہ مرکزی و زونل کمیٹی کے اراکین جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد‘مفتی محمد اقبال نعیمی‘علامہ سجاد حسین نقوی‘مفتی عبد السلام جلالی‘مولانا ہارون الرشیدبالاکوٹی‘مولانا ابو بکر صدیق حنیف‘پیر محمد ممتاز احمدنظامی‘ ہمایوں (مذہبی امور)‘ عمر بٹ(مذہبی امور) و دیگر شریک ہوئے‘اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور،کراچی،پشاور، کوئٹہ میں منعقد ہوئے‘ جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی،مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک میں مطلع ابر آلود تھا اور عدم رؤیت رہی اور پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جماد ی الثانی1443?ھ کے چاند کے نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی5جنوری 2022بروزبدھ کو ہوگی،اجلاس کے آخر میں کرونا سے بچاؤ،باران رحمت، ملکی سلامتی و استحکام‘ ترقی وخوشحالی اورمقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…