ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہنگائی سے غریب کا گزارا مشکل ہوگیا،وزیراعظم ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں، فیصل واوڈا

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا گزارا مشکل ہوگیا، سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کے خلاف وزیر اعظم ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم نے ہمیشہ کی طرح بھروسہ کیا مگر ناعاقبت اندیش لوگوں نے رشتے داروں کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ

سے امیدواروں کو شکست ہوئی۔ ایک انٹرویومیں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی کیوجہ سے عام آدمی کیلئے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، ہمیں اس کا احساس ہے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم نے ہمیشہ کی طرح بھروسہ کیا مگر ناعاقبت اندیش لوگوں نے رشتے داروں کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے امیدواروں کو شکست ہوئی مگر ان انتخابات میں ہمارے کارکن کی جیت ہوئی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ آہستہ آہستہ چیزیں کھل رہی ہیں، پیالی میں طوفان برپاکرنے والے اور سب اچھا کی رپورٹ دینے والے سامنے آرہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بنیادی وجوہات مہنگائی،رشتے داری، ٹکٹوں کی غلط تقسیم ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست میں اسپیڈ بریکر اور اپ ڈاؤن آنا معمولی بات ہے، وزیراعظم عمران خان اب ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں، اْن کے پاس ایسا بلڈوزر ہے جو اس اسپیڈ بریکر کو ختم کردے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 90کی سیاست اب نہیں ہوگی کیونکہ عمران خان نوازشریف یا زرداری نہیں ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ فنانس بل آئیگا اور ہمیشہ کی طرح ایوان سے منظور بھی ہوگا، آنیوالاسال بڑا معنی خیز اور اہم ہے کیونکہ یہ سب کی ترقی کیلئے خوش آئندسال ہوگا، وزیراعظم نے مشکل حالات میں اہم فیصلے کیے جن پر وہ آج بھی کھڑے ہیں، انڈ دی ٹیبل، آؤٹ آف ٹرن پرموشن اور این آر او اب ماضی بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…