اسلام آباد۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ریٹائڑد سردار رضا محمد خان نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے عہد ے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصرالملک نے سردار رضا محمد خان سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز، سیاسی شخصیات اور سردار رضا محمد خان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے لئے ہچکچا رہا تھا لیکن اب جب کہ حلف اٹھا چکا ہوں تو ادارے میں بہتری کے لئے وہ سب کچھ کروں گا جو میرے اختیار میں ہو گا۔ چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں غیر متنازع چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خوش آئند ہے۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان کو 2 روز قبل ہی حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر کے لئے منتخب کیا۔ آئین پاکستان کے مطابق سردار رضا آئندہ 5 برس تک الیکشن کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ اس سے قبل فخر الدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر تھے جنہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد جولائی 2013 میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سردار رضا محمد خان نے چیف الیکشن کمشنر کے عہد ے کا حلف اٹھا لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































