اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ میرے اور اداکار فواد خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں.ایک انٹرویو کے دوران عمران عباس کا کہنا تھا کہ فواد خان ایک بہترین اداکار ہیں اور وہ ان کے مختلف طور طریقوں کو کافی پسند کرتے ہیں البتہ انہیں فواد خان سے کسی قسم کا خوف نہیں اور نہ ہی ان میں اور فواد خان میں کوئی مقابلہ ہے۔عمران کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی فواد خان کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ان کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان خود کو دوسروں سے موازنہ کرکے اور خوف زدہ ہوکر تباہ کر لیتا ہے اور وہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے۔عمران کا بولی وڈ اداکاروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے پسندیدہ اداکار امیتابھ بچن ہیں اور وہ ان سے کافی متاثر ہیں۔عمران نے اداکارہ کنگنا رناوٹ کے ساتھ اداکاری کی خواہش بھی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کنگنا بولی وڈ کی بہترین اداکاراو¿ں میں اسے ایک ہیں اور وہ کسی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔عمران کی بولی وڈ میں آنے والی فلم ’جانثار‘ اس جمعہ کو انڈیا میں ریلیز کی جائے گی جبکہ یہ فلم پاکستان میں 27 اگست کو ریلیز ہوگی۔اس فلم میں عمران عباس کے ساتھ فیشن ڈیزائنر پرنیہ قریشی اہم کردار میں نظر آئیں گی
میرے اور فواد خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں‘عمران عباس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل
-
ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں















































