منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان نے فلم ”ہیرو “کے لیے گاناریکارڈ کروایا

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)سلمان خان نے نکھل ایڈوانی کی ہدایات میں بننے والی اپنی ذاتی پروڈکشن فلم “ہیرو” کے لیے رات گئے گانا ریکارڈ کروایا۔سلمان خان کی صلاحیتوں کے تو سب ہی معترف ہیں، وہ نہ صرف اداکاری اور رقص میں ماہر ہیں بلکہ پینٹنگ اور گلوکاری کے ذریعے بھی اپنے فینز کا دل جیت چکے ہیں۔بولی وڈ فلم “کِک” میں شامل ان کا گانا ” ہینگ اوور” بہت مقبول ہوا اور اب انھوں نے نکھل ایڈوانی کی ہدایات میں بننے والی اپنی ذاتی پروڈکشن “ہیرو” کے لیے بھی گانا گایا ہے.فلم ”ہیرو“ ہدایت کار سبھاش گھئی کی 1983 کی فلم کا ری میک ہے، اس فلم میں دو نئے اداکار سورج پنچھولی اور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں.”ہیرو“کا پہلا کٹ دیکھنے کے بعد سلمان سے رہا نہ گیا اور انھوں نے ا±سی رات فلم کے لیے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا.دلچسپ بات یہ تھی کہ رات کے درمیانی پہر اگرچہ ریکارڈنگ اسٹوڈیو بند تھا، لیکن چونکہ دبنگ خان فیصلہ کر چکے تھے لہذا ریکارڈسٹ کو بلوا کر اسٹوڈیو کھلوایا گیا اور 5 گھنٹوں کی محنت کے بعد گانا ریکارڈ ہوا.اس محنت پر سلمان خان کی جانب سے سب کو صبح ناشتہ کرایا گیا اور یہ گانا اب ان کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے.سلمان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کا ٹائٹل “میں ہوں تیرا ہیرو”رکھا گیا ہے جسے میوزک ڈائریکٹر امل ملک نے کمپوز کیا ہے۔ یہ گانا جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…