بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایل ایس نظام نہ ہونے سے دھند کے دوران طیاروں کی ملک بھر کے ایئر پورٹس پر لینڈنگ ممکن نہیں ہوسکے گی۔

کراچی کے ایک رن وے کے سوا ملک کے کسی بھی ایئر پورٹ پر آئی ایل ایس نظام کام نہیں کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے لیے متبادل ایئرپورٹ بھی دستیاب نہیں ہوگا۔آئی ایل ایس نظام دھند کے دوران کم حد نظر میں بھی طیاروں کو لینڈنگ میں مدد دیتا ہے۔ذرائع کے مطابق طیاروں کی لینڈنگ متبادل VRF اور RNP سسٹم بھی دھند کے دوران کم حد نظر میں کام نہیں کرتا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نشاندہی کے باجود کیلی بریشن ایئر کرافٹ کی بروقت مرمت نہیں کراسکی ہے۔ذرائع کے مطابق کیلی بریشن ائیرکرافٹ آپریشنل نہ ہونے سے آئی ایل ایس نظام کی بر وقت کیلی بریشن نہیں ہو سکی۔سی اے اے انتظامیہ کی غفلت کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پاکستانی ایئرپورٹس پر دھند ہوئی تو متبادل ایئرپورٹ کیلئے طیاروں کو قطر جانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…