اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ درآمدچیزوں موبائل فون، امپورٹڈشوز کپڑوں پر ٹیکس لگے گا۔ ایک انٹرویومیں مزمل اسلم نے
کہا کہ منی بجٹ پاکستان میں کوئی نئی چیزنہیں ،موجودہ حکومت پہلے سال منی بجٹ لائی تاہم دوسرے اور تیسریسال منی بجٹ نہیں لائی۔انہوں نے کہا کہ اہداف سے اوپر جا رہے ہیں اس لیے منی بجٹ لا رہے ہیں آئی ایم ایف سے کچھ معاہدے ہوئے اس لیے منی بجٹ لایاجا رہا ہے، 300ارب روپیٹ یکس لگانے کی آئی ایم ایف کی شرط نہیں مانی آئی ایم ایف نے450ارب روپے ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکاکہا۔مزمل اسلم نے کہا کہ کچھ چیزوں پر ٹیکس چھوٹ کوختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے درآمدچیزوں موبائل فون، امپورٹڈشوز کپڑوں پر ٹیکس لگے گا اشرافیہ کو تحفظ دینیکا الزام بالکل غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرآنیوالے سال میں ڈالرکی قیمت بڑھی ہے ایسی کوئی حکومت نہیں گزری جس نے ڈالر کی قدرکم کی ہو ،جاپان کی کرنسی بھی 14 فیصد گری ،یورپ میں اس وقت تاریخ کی بلندترین بجلی اور گیس کی قیمت ہے۔