منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

جس طرح کا عمل ہو گا، اسی طرح جواب دیں گے ،روس کا امریکی سفارتی عملے کو ملک سے نکلنے کا حکم

datetime 2  دسمبر‬‮  2021 |

ماسکو (این این آئی)روس اور امریکی حکام کے درمیان اہم ملاقات سے ایک دن قبل دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گیا ہے اور روس نے امریکی سفیروں کو اپنے ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ ماریا زخارووا نے ماسکو میں تین سال سے موجود امریکی عملے کو 31جنوری تک ملک

سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔روس کا یہ عمل انتقامی کارروائی محسوس ہوتا ہے کہ کیونکہ گزشتہ ہفتے امریکا میں روسی سفیر نے انکشاف کیا تھا کہ امریکا نے اپنے ملک میں موجود روس کے 27 سفیروں اور ان کے اہلخانہ کو ملک سے نکال دیا ہے اور وہ سب 30 جنوری تک ملک چھوڑ دیں گے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم جس طرح کا عمل ہو گا، اسی طرح جواب دیں گے۔یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ایک دن بعد اسٹاک ہوم میں آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈ کو آپریشن آن یورپ کے اجلاس کے موقع پر امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور ان کے روسی ہم منصب سرجئی لیوروو کے درمیان ملاقات شیڈول ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے امریکی قوانین کے مطابق ملک سے نکالے گئے روسی سفیر تین سال تک امریکا میں کام بھی نہیں کر سکیں گے۔ماسکو میں امریکی سفارتخانہ ملک میں کام کرنے والا واحد امریکی مشن ہے جس کے عملے کی تعداد 2017 میں 1200 سے کم ہو کر 120 ہو گئی تھی اور امریکا کے مطابق اس عملے میں مزید کمی کے نتیجے میں ان کے کام پر دباؤ بڑھے گا تاہم روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوو نے کہا کہ اگر امریکا اپنے اقدام کو منسوخ کردے تو روس بھی اس عمل کو روک کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…