سرینگر۔۔۔۔ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں فوج اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے اوڑی قصبے میں مسلح شدت پسندوں نے فوج کیمپ پر خودکش حملہ کیا جس کے بعد طویل تصادم شروع ہوا جو اب بھی جاری تھا۔بھارتی فوج کے مطابق حملے میں ایک سینیئر افسر سمیت آٹھ فوجی، تین پولیس اہلکار اور چھ شدت پسند مارے گئے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح کے حملے روکنے کی کوشش کرنا چاہیے اور اگر وہ نہیں روک سکتے تو اسے بھارت کی مدد لینا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسا کیوں ہے کہ حملہ آور پاکستان میں پناہ لیتے ہیں، کیا پاکستان کی کوئی جوابدہی نہیں بنتی۔‘وزیر دفاع موہن پاریکر نے کہا کہ ’ہوسکتا ہے کہ یہ حملے انتخابات کی وجہ سے کییگءِے ہوں۔۔۔گھرے ہوئے باقی عسکریت پسندوں کوبھی ختم کیا جائے گا‘یہ واقعہ اوڑی کے موڑاہ گاؤں میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ مسلح شدت پسند دو الگ الگ گروپوں میں لائن آف کنٹرول عبور کرکے اْوڑی پہنچے۔ایک گروپ آرٹلری ڈویڑن کے اندر داخل ہوا جب کہ دوسرے گروپ نے اْس وقت حملہ کیا جب فوج کی مزید کمک جائے واردات پر روانہ کردی گئی۔فوج کے ایک افسر نے بتایا: ’یہ ایک مربوط اور منظم حملہ ہے۔‘دریں اثنا سرینگر کے مضافاتی علاقے صورہ میں بھی پولیس اور فوج نے ایک مکان کا محاصرہ کیا جس کے بعد وہاں موجود مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں دو شدت پسند ہلاک کیے گئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہلاکتوں کی تعداد ۱۷ ہو گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































