اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین میزائل پروگرامز سے ہے۔ اپنے بیان میں
وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین میزائل پروگرامز سے ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید موثر ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن کو 57ویں سالگرہ مبارک! ۔ انہوںنے کہاکہ 1961 میں سید واجد علی نے انجینئر عبیداللہ کو ایک پرائیویٹ ٹی وی کھڑا کرنے کا ٹاسک دیا، صدر ایوب کو یہ آئیڈیا اتنابھایا کہ انھوں نے اسیحکومت کی زیر سرپرستی لے لیا۔ انہوںنے کہاکہ ریڈیو پاکستان میں ایک ٹینٹ میں عبیداللہ اور ان کی ٹیم نے اس ادارے کی بنیاد رکھی۔