ایک ارب ڈالر کا حصول ٗ حکومت کا موٹروے کے اہم ترین حصے کو گروی رکھنے کا فیصلہ

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 1 ارب ڈالرز کے حصول کیلئے اسلامی سکوک بونڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ پیر کو سکوک بونڈ جاری ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے ایم۔1 کا اسلام آباد سے چکوال تک کا حصہ بطور ضمانت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر  کے مطابق، آئی ایم ایف سے اسٹاف سطح کے معاہدے کے تناظر میں حکومت نے اسلامی

سکوک بونڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے 1 ارب ڈالرز حاصل کیے جائیں گے جب کہ اس کے لیے موٹر وے (ایم۔1) کے ایک حصے کو بطور ضمانت رکھا جائے گا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ حکومت ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے سکوک بونڈ جاری کرسکتی ہے کیوں کہ وفاقی کابینہ پہلے ہی اس ٹرانزیکشن کے حصول کے لیے منظوری اور ٹیکس استثنا دے چکی ہے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ متعلقہ حلقوں سے این او سی لے رہی تھی اور توقع ہے کہ 1 ارب ڈالر کے حصول کے لیے آئندہ پیر کو سکوک بونڈ جاری کردیئے جائیں۔ پاکستان پہلے ہی 13 اکتوبر، 2021 کو پچھلے سکوک بونڈ کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے پر 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرچکا ہے، اس بونڈ کا اجرا 2016 میں ن لیگ کے دور حکومت میں کیا گیا تھا۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلد نئے سکوک بونڈ جاری کیے جائیں۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے سکوک بونڈ کے اجرا میں بطور ضمانت ایم۔1 کا اسلام آباد سے چکوال تک کا حصہ بطور ضمانت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں بس کچھ متعلقہ محکموں سے این او سی کا حصول باقی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ پہلے ہی وزارت ہوا بازی اور وزارت مواصلات سے این او سی لے چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…