بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنےوالے کی ضمانت مسترد

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) ایک شادی شدہ خاتون کا فیس بک اکانٹ ہیک اور اس پر قابلِ اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار شخص کی درخواستِ ضمانت پشاور ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔مقدمے کی سماعت کرنے والے ایک رکنی بینچ کے جج جسٹس روح الامین نے قرار دیا کہ اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کا رہائشی رضوان الحق نامی یہ شخص ایک سنگین جرم میں ملوث ہے، لہذا اس کی ضمانت نہیں ہوسکتی۔خیال رہے کہ مذکورہ شخص کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے حراست میں لیا تھا۔اس موقع پر وکیل ایف ایم صابر اور انسپیکٹر عدنان خان نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر کہا کہ ملزم نے ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام کرکے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کی زندگی تباہ کردی ہے۔ایف ایم صابر کا کہنا تھا کہ ملزم نے جس خاتون کا فیس بک اکانٹ ہیک کیا، اس کی اسلام آباد میں ایک شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور وہ بہت خوشگوار زندگی گزار رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملزم نے ناصرف خاتون کے فیس بک اکانٹ پر قابلِ اعتراض مواد اپ لوڈ کیا، بلکہ اسے اس کے شوہر اور ساس کے ساتھ بھی شیئر کردیا۔وکیل کا کہنا تھا کہ اس غیر اخلاقی کام کی وجہ سے خاتون کی شوہر سے طلاق ہوگئی اور ملزم نے اس کو مزید بدنام کرنے کے لیے یہ کام جاری رکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلالاخر مذکورہ خاتون نے الیکٹرانک ٹرانزیکشن ایکٹ کی دفعات 36 اور 37 اور ٹیلیگراف ایکٹ کی دفعہ 30 کے تحت ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی۔دوسری طرف ملزم کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ ان کے کلائنٹ کو غلط مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے اور ان کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ مذکورہ شخص نے کوئی فیس بک اکانٹ ہیک کیا۔اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج فرید خان نے ایک خاتون کا جعلی فیس بک اکانٹ بنانے اور اس پر قابلِ اعتراض مواد ڈالنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت مسترد کردی۔مشتبہ ملزم زاہد خان نوشہرہ کے علاقے حلیم آباد کا رہائشی ہے جس کو کچھ دن پہلے ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ نے صوابی کے ایک رہاشی کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…