اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان سے چین برآمد ہونے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں فروخت

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

بیجنگ (آن لائن ) افغانستان سے چین درآمد ہونے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں آن لائن فروخت ہوگئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق افغانستان اور چین کے درمیان چلغوزوں کی تجارت جاری ہے

اور کئی فلائٹس سیکڑوں ٹن چلغوزہ چینی مارکیٹوں تک پہنچا چکی ہیں۔ چینی مارکیٹ میں افغانستان سے درآمد شدہ چلغوزوں کی طلب بڑھتی ہی جارہی ہے اور 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہوئے ہیں۔حال ہی میں افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو نے ٹوئٹ میں بتایا کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 26 ٹن چلغوزہ چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہوگیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ چلغوزوں کے بعد اب افغانستان سے ڈرائی فروٹ (خشک میوہ جات) کی بھی تجارت ترجیح ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان اور چینی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔اس ملاقات کے بعد چین اور افغانستان کے درمیان تجارت بھی شروع ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…