جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

جسٹس (ر)رانا شمیم شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ء کے بھی وائس چانسلر ،ماہانہ تنخواہ 30لاکھ روپے ،یونیورسٹی بھی اسلام آباد سے بیٹھ کرچلانے کا انکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کے وائس چانسلر ریٹائرڈ جسٹس رانا محمد شمیم ماہانہ تقریبا ً30 لاکھ اور سالانہ ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد تنخواہ حاصل کرتے ہیں۔ ان کی تقرری پر بھی سوالاٹ اٹھے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ رانا شمیم کی تقرری اور تنخواہ قانون کے مطابق ہے۔ تفصیلات کے

مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مقدمات سے متعلق لندن میں بیان حلفی دے کر مشہور ہونے والے ریٹائرڈ جسٹس رانا محمد شمیم ستمبر 2019 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کے وائس چانسلر مقرر ہوئے۔دستاویزات کے مطابق رانا شمیم کی ماہانہ تنخواہ الائونسز سمیت 29 لاکھ 48 ہزار روپے سے زیادہ ہے اور وہ سالانہ تین کروڑ 53 لاکھ 80 روپے وصول کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ رانا شمیم کی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے ہوئی تھی، ہمارا وائس چانسلر کیلئے قانون یہ کہتا ہے کہ اس عہدے کیلئے جج ہوں یا اس پائے کے وکیل ہوں۔انہوں نے کہا کہ رانا شمیم گلگت بلتستان کے چیف جج رہ چکے ہیں، اس بنیاد پر ان کی تقرری ہوئی تھی اور جب میرے پاس نام آیا تھا تو مجھے یاد نہیں کہ کتنے نام آئے تھے لیکن قانون کے مطابق تقرری تھی۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ 3 نام آئے ہوں گے ، تنخواہ کا جہاں تک تعلق ہے اس کا بڑا آسان طریقہ ہے کہ جو

آخری تنخواہ کسی کی ہوتی ہے وہ کم از کم رکھنی پڑتی ہے اور اس کے بھی قوانین موجود ہیں، رانا شمیم کوتنخواہ سندھ حکومت ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک یہ کہ وہ ڈیڑھ سال سے یونیورسٹی نہیں آئے یہ غلط ہے، میری ان سے پچھلے دنوں ملاقات ہوئی تھی اور اس بات کو ڈیڑھ سال نہیں ہوئے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کراچی میں ہے، یونیورسٹی کے ذرائع بتاتے ہیں کہ رانا شمیم گزشتہ 20 ماہ میں بمشکل 20 دن ہی یونیورسٹی آئے، وہ اسلام آباد میں اپنے گھر میں بنے آفس سے ہی یونیورسٹی کے معاملات چلاتے ہیں جب کہ ان کی سہولت کیلئے یونیورسٹی کا اسٹاف بھی اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…