منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے 23 اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں تھے، دباؤ کے باوجود ہماری طرف آنے کو تیار ہیں،رانا ثنااللہ کا دعویٰ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 23 اراکین مشترکہ اجلاس سے قبل ہمارے ساتھ رابطے میں تھے تاہم حکومت نے اسٹبلشمنٹ کے ذریعے ان کا انتظام کیا۔ ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایوان کے مشترکہ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کے 23 پارلیمنٹرینز رابطے میں تھے

لیکن حکومت نے اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ان اراکین پر دباو ڈال کر سب مینج کیا۔انہوں نے کہا کہ دباؤ کے باوجود پی ٹی آئی کے 8 اراکین ہماری طرف آنے کو تیار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے خود ہمارے ساتھ رابطہ کیا اور وہ اراکین آج بھی رابطے میں ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 8 اراکین کے ہمارے طرف آنے سے معاملہ بنتا نہیں تھا اس لیے انہیں سامنے نہیں لائے لیکن حکومت نے ان اراکین کو بھی شمار کرنے کے لیے ایوان میں غلط گنتی کرائی۔انہوں نے کہاکہ مشترکہ اجلاس کے دوران پہلی لائن میں 13 ممبران تھے، جب پیچھے گنتی ہوئی تو آگے سے 3 اراکین چھٹی لائن میں شامل ہوگئے اور یوں حکومت نے مشترکہ اجلاس میں تقریبا 10 اراکین زیادہ شمار کیے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں حکومتی اراکین کی تعداد 210 سے 212 تک تھی جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 204 تھی۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل نوٹیفائی اجلاس ملتوی کرانا بھی اسی معاملے کی ایک کڑی تھی، اتحادیوں سمیت 62 اراکین مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ہونا تھے، اور ان62 اراکین میں سے 26 پی ٹی آئی کے اپنے تھے اور اسی پر گزشتہ ہفتے اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین کسی صورت اجلاس میں آنے کو تیار نہیں تھے اور وہ اراکین پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنا چاہتے تھے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مذکورہ اراکین اسمبلی نے ہم سے خود رابطہ کیا تھا اور پی ٹی آئی کے وہ اراکین اس وقت بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…