پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

عدالت نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دے دی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کانام عارضی طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں بینچ نے

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وکلا نے عدالت میں موقف دیا کہ وفاق اور نیب کو شرجیل میمن کے بیرون ملک جانے پر اعتراض نہیں۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ بیرون ملک سفر کرنا شرجیل میمن کا بنیادی حق ہے۔شرجیل میمن کو زر ضمانت کے عوض اجازت دے دی جائے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ارشاد بندھانی نے موقف اپنایا کہ ہمارا بھی یہی کہنا ہے۔ عدالت نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے شرجیل میمن یکم اپریل 2022 سے قبل واپس آجائیں۔ عدالت نے شرجیل میمن کو 10 لاکھ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ شرجیل میمن کو حکومت سندھ نے عرب امارات میں ہونیوالے فیسٹول کیلیے فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ فوکل پرسن کی حیثیت سے شرجیل میمن کو 15 نومبر سے فیسٹول میں شرکت کرنی ہے۔ شرجیل میمن ایکسپو میں سندھ حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ نیب کے مطابق شرجیل میمن کیخلاف 2 ریفرنسز دائر ہوچکے اور 4 انکوائریاں جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…