اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، چار افراد ہلاک جبکہ 11سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ مشی گن کے بیور آئی لینڈ میں پیش آیا۔ٹوئن انجن طیارہ چارلی ووئکس کی فضا سے گزر رہا تھا، حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات جاری ابھی تک جاری ہیں۔