جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایک دن کی حکومت ملے تو ملک میں ایک نظامِ انصاف قائم کر دوں گا، سراج الحق

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک دن کی حکومت ملے تو ملک میں ایک نظامِ انصاف قائم کر دوں گا۔ڈسٹرکٹ بارسے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوری جماعت، جماعتِ اسلامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار کے ساتھ جماعتِ اسلامی کا ایک قریبی تعلق ہے، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بار اور مضبوط ہو جائے۔سراج الحق نے کہا کہ پرویز مشرف نے بھی احتساب کی بات کی تھی، غربت اور دولت کی بنیاد پر ہم نے معاشرہ تقسیم کر دیا، لاکھوں کی تعداد میں ہمارے نوجوان نشے کے عادی ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا، 47 ہزار ارب روپے اس وقت ہم پر قرض ہیں، آپ جو بھی ٹیکس دیتے ہیں وہ سود یا تنخواہوں کے لیے ہوتا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سودی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی پاناما اور پنڈورا لیکس پر کمیشن بنانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ جو کام گزشتہ حکومتوں نے کیا، یہ حکومت بھی وہی کر رہی ہے، میں نے پی ڈی ایم کا ساتھ نہیں دیا، اس وقت بھی اسلام آباد میں کھیل جاری ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم، ان سب کا ایک کلچر ہے، یہ سب آئی ایم ایف کے غلام ہیں، یہ سیاسی اور معاشی دہشت گرد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…