بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

2018میں (ن) لیگ کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا،آج پورا ملک سزا بھگت رہا ہے،احسن اقبال

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018میں مسلم لیگ (ن) کو دھاندلی کے زریعے ہرایا گیا، مہنگائی کی صورت میں آج پورا ملک سزا بھگت رہا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما رانا تنویر حسین سے ان کے بھائی کے انتقال پر

اظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ اناڑی شخص کو حکومت دیدی گئی جس نے ہماری پانچ سال کی محنت ہر پانی پھیر دیا،ملک کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے مہنگائی کی سونامی موجودہ حکومت کی غیر سنجیدہ حکمت عملی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان جو چیزیں درآمد کرتا ہے اسکی قیمتیں آج کئی سو گنا بڑھ چکی ہیں متحد ہیں اور سمجھتی ہیں کہ اس حکومت کو رخصت کرنے میں ہی ملک کی بہتری ہے۔انہوں نے کہا یہ نالائق حکومت مزید چند ماہ رہ گئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوجائے گا وہ سمجھتے ہیں موجودہ حالات کا حل منصفانہ غیر جانبدارانہ الیکشن ہیں تاکہ ایک مستحکم عوام کی نمائندہ حکومت بن سکے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے ہر رکن کی اس وقت خواہش ہے ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگائے ہر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ عوام کی خواہش ہے اپوزیشن جماعتیں ملکر حکومت کو دھکا دیں۔پیپلز پارٹی نے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دیا ہے وہ جماعت اسلامی ایم کیو ایم ق لیگ سے توقع رکھتے ہیں اپنا مستقبل سوچیں مہنگائی کے پسے عوام کا ساتھ دیں تاکہ الیکشن میں عوام کے سامنے جواب نہ دینا پڑے۔ انہوں نے کہا حکومت کو دو مرتبہ قومی اسمبلی میں شکست ہوئی راہ فرار اختیار کی اپوزیشن اسی طرح متحد ہو رہی تو 2022الیکشن کا سال ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…