لاہور( این این آئی)نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ تو آسٹریلیا نے جیتا لیکن دل پاکستانی شاہینوںنے جیتے ہیں، پاکستان کی ٹیم نے
بہت اچھا ہدف دیا اور حریف ٹیم کو اس تک پہنچنے سے روکنے کے لئے بھرپور مزاحمت بھی کی اوراسے ہی بھرپو رمقابلہ کرنا کہتے ہیں۔ اپنے بیان میں معمر رانا نے کہا کہ جب ٹیم جیتے تو آپ اسے سپورٹ کریں اورجب ہارے تو کھلاڑیوں کو برا بھلا کہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمیں توازن رکھنا چاہیے اور ٹیم کا حوصلہ بڑھانا چاہیے ۔پاکستانی شاہینوںنے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم سے زبردست مقابلہ کیا یہی نہیںبلکہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کر دئیے ہیں اور ثابت کیا ہے ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانیوں کو قومی ٹیم کا وطن واپسی کے موقع پر پرتپاک استقبال کرنا چاہیے۔