ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

شوگر اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے گھر میں موجود یہ ایک چیز استعمال کریں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) شوگر اپنے وقت سے کنٹرول ہوتی ہے اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو پرہیز نہیں کرتے ہیں میٹھی میٹھی چیزیں کھالیتے ہیں کوئی کولڈ رنک پیتا تو کوئی چاکلیٹ اور دیگر مٹھائیاں کھاتے رہتے ہیں ان کا خیال ہوتا ہے کہ شوگر کی گولیاں کھا لیں گے یا پھیکی چائے پی لیں گے تو گزارہ ہو جائے گا، کچن میں موجود 5 چیزوں سے شوگر کوکنٹرول کرنا نہایت آسان ہے ۔

السی کے بیجوں میں فائبر، صفر کولیسٹرول اور 7 فیصد شوگر پائی جاتی ہے ۔ اس کو روزانہ صبح ناشتے سے قبل خالی پیٹ ایک چمچ گرم پانی سے کھا لیں۔ اس سے خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول ہو جاتی ہے۔اسپغول میں سیر شدہ اور غیر سیر شدہ فائبر اور فیٹ پائی جاتی ہے جو کہ پانی کے ساتھ استعمال کرنے پر ایک جیل نما مادہ تیار کرتی ہے جو کہ جسم میں موجود ہر قسم کی شوگر اور اضآفی نمکیات کو اپنے اندر جزب کرکے باآسانی خارج کر دیتی ہے، اس لئے اسپغول کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا شوگر بھی نارمل ہو جاتا ہے اور وزن بھی نہیں بڑھتا ہے۔دارچینی کے بے شمار فوائد کے-فوڈ آپ کو پہلے بھی بتا چکا ہے اور آج پھر سے ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں دارچینی کا استعمال رکھیں یہ آپ کو شوگر جیسے مسائل سے بچاتی ہے۔تلسی کے پتے عموماً خواتین کچن میں رکھتی ہیں کیونکہ کھانا بنانے میں یہ بھی کام آتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ ان کے اندر ایسی کیمیائی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو معدے کے اندر جا کر اس کو صاف کرتے ہیں اور خون میں انسولین کی مقدار کو فوری کم کرتے ہیں۔ روزانہ دن میں کسی بھی وقت 3 پتے تلسی کے کھانے سے یا ان کا جوس پینے سے آپ کا کولیسٹرول بھی کنٹرول ہو جاتا ہے اور شوگر بھی۔ہلدی اور ادرک دونوں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جن میں وٹامن اے، سی، ڈی پایا جاتا ہے اور فائبرز کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو شوگر کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ ایک چمچ ہلدی، ایک کپ دودھ اور ایک انچ کا ٹکڑا ادرک مکس کریں اور اس کو 2 سے 3 سیکنڈ کے لئے ابال لیں پھر روزانہ صبح ناشتے سے قبل پی لیں یہ آپ کو تروتازہ بھی رکھے گا اور شوگر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی بڑھنے نہیں دے گا۔نوٹ، اگر شوگر پھر بھی نہ کنٹرول ہو تو قریبی ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…