اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی، سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، ٹماٹر کلو کے بجائے پائو میں بکنے لگا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں کی بھر مار کے باوجود شہر میں بہت کم سبزیاں 100 روپے یا اس سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔مارکیٹ سروے کے مطابق ٹماٹر کی ایک بار پھر قلت ہے اور ٹماٹر 200 سے 240 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے، سیزن کے باوجود گاجریں 80 روپے کلو، مولی 80 روپے کلو فروخت کی

جارہی ہے جبکہ مٹر 300 روپے کلو میں دستیاب ہے۔سبزی فروشوں نے بتایاکہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ترسیل کی لاگت بڑھ گئی ہے، سندھ سے زیادہ بلوچستان سے سبزیاں آرہی ہے جن کی ترسیل کی لاگت زیادہ ہے۔سبزی فروشوں کے مطابق زیادہ تر گاہک دام پوچھ کر چلے جاتے ہیں 10 میں سے 2 سے 3 گاہک ہی خریداری کرتے ہیں، ٹماٹر کلو کے بجائے ایک پائو خریدتے ہیں، اسی طرح دیگر سبزیوں کی خریداری بھی محدود ہوچکی ہے، شہر میں آلو کی نئی فصل کی پیداوار 80 روپے کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ پرانا آلو بھی 50 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب سبزی منڈی میں پیاز کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود چھوٹے سائز کی پیاز 40 روپے اور بڑی پیاز 60 سے 70 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، ہری مرچ 200، لہسن 280، ادرک 320، لیموں 220 روپے کلو ہوگیا، مٹر 300، ہری پیاز 240، ٹنڈا 200، شملہ مرچ 180 روپے کلو میں بکنے لگی۔ لوکی 80، پھول گوبھی 100، بند گوبھی 100، بھنڈی 180 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ گاجر 80سے 100، مولی 80، کریلا 120، پالک 80، بینگن 80، شلجم 120، چوقندر 120 روپے کلو بیچی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…