بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اچھی کتابیں پڑھنے سے بچوں کی ذہنی ،جسمانی صحت کوتقویت ملتی ہے ،تحقیق

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی اچھی کتاب میں غرق ہوجانے سے لوگ ایک دوسرے کی صلاحیت سے خود کو جوڑتے ہیں اور ان کی احساس ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے۔دا ریڈینگ ایجنسی کی تحقیق کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے بچوں اور بالغوں دونوں میں خوشی کے لیے مطالعے کرنے سے تعلیمی نتائج سے کہیں زیادہ حاصل ہوتا ہے۔برطانیہ کے چار ہزار بالغوں پر مبنی اس حالیہ مطالعے میں کہا گیا ہے کہ خوشی، سرور، حظ یا لطف حاصل کرنے کے لیے کتابوں کا مطالعہ کرنے والے سماجی تقریبات سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے بچوں میں جذبات و احساسات کی سمجھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔مجموعی طور پر اس تحقیق میں یہ پایا گیا ہے کہ مطالعے کا تعلق، سرور حاصل کرنے، سکون پانے یا راہ فرار اختیار کرنے سے ہے۔اس میں یہ بھی پتہ چلا کہ لڑکیوں کے مقابلے لڑکے کسی لفظ کے پوشیدہ معانی سے زیادہ مثبت طور پر متاثر ہوئے تحقیق میں اس بات پر نظر رکھی گئی ہے کہ ذوق و شوق سے کیا جانے والا مطالعہ کس طرح ذہنی اور جسمانی صحت کو تقویت پہنچاتا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے جو لوگ عموما لطف اندوز ہونے کے لیے پڑھتے ہیں:

ان میں تنا اور پژمردگی (ڈپریشن) پیدا ہونے کے امکان کم ہوتا ہے،
ان میں زیادہ خودداری یا خود پسندی ہوتی ہے،
وہ مشکل حالات سے نمٹنے کے زیادہ اہل ہوتے ہیں،
ان کی نیند کا معمول بہتر ہوتا ہے
۔اس میں سات سے نو سال کے بچوں پر مبنی جرمنی میں ہونے والے ایک مطالعے کا بھی ذکر ہے جس میں خواندگی اور جذبات و احساسات کی سمجھ کے درمیان ممکنہ رشتوں پر نظر ڈالی گئی ہے۔
مطالعے سے خودپسندی اور راہ فرار اختیار کرنا بھی منسلک ہے ۔اس رپورٹ میں سکول کے بعد بچوں کو جذباتی موضوعات والی بچوں کی کتابیں پڑھ کرسنائی گئیں اور پھر ان پر بات کی گئی۔اس میں یہ پایا گیا کہ اس سے بچوں کی جذباتی لفظیات، معلومات اور فہم و ادراک میں اضافہ ہوا۔اس میں یہ بھی پتہ چلا کہ لڑکیوں کے مقابلے لڑکے کسی لفظ کے پوشیدہ معانی سے زیادہ مثبت طور پر متاثر ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا: ہمیں اپنی شناخت کی فہم و ادراک میں اضافے سے مطالعے کا قریبی تعلق ہے اور یہ دوسروں کے نظریات کو سمجھنے میں بھی بہت اہم رول ادا کر سکتا ہے۔دا ریڈینگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو سو ولکنسن نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج بتاتے ہیں کہ جب ہم پڑھتے ہیں تو ہرچیز بدل جاتی ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…